محلہ حکمداد میں دو خراب ٹیوب ویلوں کو ہنگامی بنیادوںپر ٹھیک کر کے چلا دیا گیا،ایم ڈی واسا
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)منیجنگ ڈائریکٹرواساراولپنڈی محمد تنویر نے کہا ہے کہ محلہ حکمداد میں تین میں سے دو خراب ٹیوب ویلوں کو ہنگامی بنیادوںپر ٹھیک کر کے چلا دیا گیاہے جن سے ارد گرد کی آبادیوں میں رہائش پذیر ہزاروں افراد اب مستفید ہورہے ہیں جبکہ ایک ٹیوب ویل میں پیدا ہونے والی خرابی کو بھی دور کرنے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے ،جس علاقے میں یہ ٹیوب ویل خراب ہے وہاں کے رہائشیوں کو پینے اور روزمرہ کے معمولات چلانے کیلئے واسا راولپنڈی متبادل ذرائع سے پانی کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہے،وہاں روزانہ کی بنیاد پر واٹر بوزر بھجوائے جارہے ہیں جو مقامی افراد کی پانی کی مانگ کو پورا کررہے ہیں جب تک تیسرا ٹیوب ویل ٹھیک نہیں ہوتا واسا راولپنڈی اس علاقے میں مفت واٹر بوزر بھجواتا رہے گا شہریوں کو صاف شفاف اور بروقت پانی فراہم کرنا واسا راولپنڈی کہ ذمہ داری ہے ، جسے نبھانے میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھیں گے۔