احتساب عدالت سے ندیم بھٹو کے جسمانی ریمانڈ میں 20 مئی تک توسیع
اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاونٹ کیس میں نوڈیرو ہائوس کے انچارج ندیم بھٹو کے جسمانی ریمانڈ میں 20 مئی تک توسیع کر دی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ دوران تفتیش پتہ چلا کہ بھٹو ہاوس کے بجلی اور فون کے بل بھی ندیم بھٹو کے نام پر ہیں جبکہ ان کے اکاونٹ میں 2011 سے پیسے آ رہے ہیں۔مزید معلومات کرنی ہیں کہ یہ پیسے کش مقصد کے لئے استعمال ہوئے 14 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔وکیل صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ندیم بھٹو کا جعلی اکاونٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔نیب نے ریمانڈ میں توسیع کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں دی ہے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم ندیم بھٹو کے جسمانی ریمانڈ میں 20 مئی تک توسیع کر دی۔