ساہیوال: اراضی تنازع پر بھانجوں کی فائرنگ، 2 ماموئوں سمیت 4 جاں بحق
ساہیوال(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) اراضی کے تنازعہ پر بھانجوں نے اپنے دو ماموں اور دیگر اہل خانہ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے نواحی گائوں 94/9-L میں رضا وغیرہ بھانجوں کا اپنے ماموں یوسف خان اور جھنڈے خان کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس پر گزشتہ شب ان کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی اور رضا وغیرہ نے فائرنگ کر کے اپنے سگے ماموں یوسف خان ،جھنڈے خان وغیرہ چار افراد کو قتل کردیا اور خواتین سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔پولیس تھانہ یوسف والہ نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں۔