بونیر:سابق وزیراعظم و حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اس شخص کو غدار کہا گیا جو ملک کے لیے مرتا ہے، اگر میں غدار ہوں تو ایک قومی کمیشن بنایا جائے‘ہم نے قوم سے جو بھی وعدے کیے پورے کئے‘ دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کر کے امن قائم کرنے کا وعدہ پورا کیا“عمران خان نے کے پی کیلئے کچھ نہیں کیا ‘خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت آئی تو صوبے کی تقدیر بدل دینگے‘ اس شخص کو غدار کہا گیا جو ملک کیلئے مرتا ہے‘میں غدار ہوں تو پھر قومی کمیشن بنایا جائے‘ مجھے اور دوسرے لوگوں کو بلایا جائے‘ تحقیقات کی جائے اور کمیشن کی رپورٹ پوری قوم کے سامنے رکھی جائے، پھر جو بھی مجرم ثابت ہو اسے سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے‘چیئرمین نیب کو ہم اس طرح نہیں چھوڑیں گے، منی لانڈرنگ پر بھی کمیشن بننا چاہیے ‘میں عوام کے ووٹ کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دوں گا۔ بونیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر ہماری حکومت ہوتی تو بونیر میں موٹر وے بن چکی ہوتی لیکن اگر ابھی نہیں بنی تو 2018 کے بعد بن جائے گی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم کے ساتھ جو بھی وعدے کیے پورے کیے، دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا اور امن قائم کرنے کا وعدہ پورا کیا، پاکستان کی ترقی کا وعدہ پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کے لیے کچھ نہیں کیا لیکن خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت آئی تو صوبے کی تقدیر بدل دیں گے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس شخص کو غدار کہا گیا جو ملک کے لیے مرتا ہے، اگر میں غدار ہوں تو پھر ایک قومی کمیشن بنایا جائے، مجھے بھی بلایا جائے اور دوسرے لوگوں کو بھی بلایا جائے، تحقیقات کی جائے اور کمیشن کی رپورٹ پوری قوم کے سامنے رکھی جائے، پھر جو بھی مجرم ثابت ہو اسے سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کو ہم اس طرح نہیں چھوڑیں گے، منی لانڈرنگ پر بھی کمیشن بننا چاہیے اور چیئرمین نیب کو بھی اس میں بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ہمیشہ اپنے وعدے کی لاج رکھتا ہے اور میں عوام کے ووٹ کی حرمت کو پامال نہیں ہونے دوں گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38