وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان سے پیدا صورت حال پر غور کرنے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ سول و فوجی قیادت کی شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس عسکری قیادت کی تجویز پر بلایا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف مجاہد انور خان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، آئی ایس آئی، آئی بی کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر غور کیا گیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024