اس کو غدار کہا جا رہا ہے جس نے دہشت گردی کوختم کیا،ملک کو اندھیروں سے نکالا،ایٹمی قوت بنایا:نواز شریف
سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اس کو غدار کہا جا رہا ہے جس نے دہشت گردی کوختم کیا، ملک کو اندھیروں سے نکالا،ایٹمی قوت بنایا اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالا،چاہے کچھ بھی سہنا پڑے، حق بات کرتا ہوں، کرتا رہوں گا،جو کہا وہ مجھ سے پہلے پرویز مشرف، محمود درانی، رحمان ملک بھی کہہ چکے ہیں،سب میرے بیان کو لے کر بات کررہے ہیں پہلے مجھے یہ بتایا جائے کہ آخر میں نے کیا کیا ہے ذرا ڈان اخبار نکال کر پڑھیں تو صیح، نواز شریف نے اخبار سے مخصوص حصہ پڑھ کر سنایا اور پھر صحافیوں سے پوچھا کہ میں نے اس بیان میں ایسا کیا کہہ دیا ہے کہ ہم نے قربانیاں دی ہیںفوج اس سارے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے لیکن پھر بھی دنیا ہمارا موقف سننے کوتیار نہیں ہے کلبھوشن یادیو ایک جاسوس سپاہی تھا میں کہتا ہوں کہ کلبھوشن یادیو ایک جاسوس تھا، ان خیالات کا اظہار نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر کمرہ عدالت میںصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بات سابق صدر جنرل (ر) پرویر مشرف،سابق مشیر برائے قومی سلامتی محمود علی درانی اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک بھی کہہ چکے ہیں، اگر میں نے بھی ایسی بات کہی ہے تو اس میں ایسا کیا ہوگیا ہے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے پچاس ہزار لوگ شہید ہوئے پھر بھی دنیا ہمارا موقف ماننے کو تیار نہیں، نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنایا مجھے غدار کہا گیا اس کو غدار کہا جا رہا ہے جس نے ملک سے دہشت گردی کوختم کیا اس کو غدار کہا جا رہا ہے جس نے ملک کو اندھیروں سے نکالا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس کو محب وطن کہا جاتا ہے جس نے آئین توڑا کیا وہ محب وطن ہو گا جس نے 12 مئی کا سانحہ کیا ان کا کہنا تھا کہ حق کی بات کرتا ہوں کرتا رہوں گا چاہے کچھ بھی سہنا پڑے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے دہشت گردی کا آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سامنا کیا ہے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے بڑا جائز سوال اٹھایا ہے کئی سالوں سے کہتا آ رہا ہوں کہ ہمارے پچاس ہزار لوگ شہید ہوئے میں نے جواب مانگا تھا میرے سوال کا جواب آنا چاہیے تھا۔