سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ : پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔روس کے شہر ماسکو میں ہونے والے سٹریٹ چلڈرن ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے تاجکستان کو شکست دے کر دوسری مرتبہ اس ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کھیلنے اعزاز حاصل کرلیا۔ننھے شاہین آج سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کا مقابلہ کریں گے۔خیال رہے کہ اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد 2010 سے کیا جارہا ہے ۔2014 میں برازیل میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ سے پہلے منعقدہ سٹریٹ چلڈرن فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔