محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے زیراہتمام ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات بارے پروگرام ‘ وزیر صحت خواجہ عمران نے صدارت کی
ملتان (سپیشل رپورٹر) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے زیراہتمام ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات بارے پروگرام گزشتہ روز منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب خواجہ عمران نذیر نے کی۔ پروگرام میں سٹیک ہولڈرز و متعلقین کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے تحت ہسپتالوں کی تنظیم نو ‘ ڈرگ کنٹرول‘ حفاظتی بیماریوں کے پروگرام اور ادارہ میں اصلاحات و انتظامی پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔