خیبر پی کے حکومت نے جماعت اسلامی کے تین وزراء کے استعفے حتمی منظوری کے لئے گورنر کو ارسال کردیئے
پشاور(آن لائن)خیبر پی کے حکومت نے جماعت اسلامی کے تین وزراء کے استعفے حتمی منظوری کے لئے گورنر خیبر پی کے کو ارسال کردیئے ہیں اور گورنر کی جانب سے منظوری کے بعد اس کاباقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے تحلیل ہونے میں دو ہفتے کا وقت رہ گیا ہے اور 28 مئی کو خیبر پی کے اسمبلی تحلیل کردی جائیگی صوبائی اسمبلی کو تحلیل کرنے کی سفارشات 25 مئی کو گورنر خیبر کو ارسال کر دی جائیگی۔