لالو پرشاد کے بیٹے کی شادی پر غریبوں کا دھاوا ، کھانا لوٹ لیا، برتن بھی لے اڑے
نئی د ہلی ( نیوز ڈیسک )سابق بھارتی وزیر ریلوے اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرشاد یادیو کے بڑے بیٹے تیج بہادر کی شادی کی تقریب پٹنہ میں ہوئی جس میں مدعو مہمانوں کے علاوہ سینکڑوں بن بلائے افراد کے آنے سے بھگدڑ مچ گئی لوگوں نے وی آئی پی افراد اور صحافیوں کے لئے بنائے گئے حصے پر دھاوا بول کر کھانا لوٹ لیا اور جاتے ہوئے برتن بھی لے گئے اس دوران چینی کے درجنوں برتن توڑے بھی گئے میزیں اور کرسیاں الٹا دیں واضح رہے کہ لالو پرشاد جو چارہ سکینڈل کے مقدمات میں جیل کاٹ رہے تھے پیرول پر شادی میں شرکت کی۔