گگو منڈی: رکشہ ڈرائیور کی بیوی بچوں سمیت اغوا
گگو منڈی(نامہ نگار)تین نا معلوم مسلح افراد رکشہ ڈرائیور کی بیوی اور بچوں کو اغوا کر کے لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 187ای۔ بی کا رکشہ ڈرائیور فاروق احمد رکشہ سے سواریاں اتار کر دن 10بجے کے قریب گھر واپس آ یا تو اس کی بیوی ندیم بی بی بیٹا سانول فاروق اور بیٹی وردہ فاروق گھر میں موجود نہ تھیں گھریلو سامان بکھرا پرا تھا اور گھر میں موجود 10ہزار روپے نقدی بھی غائب تھیں اس کی پوچھ کچھ پر اہل محلہ نے بتایا کہ ملزم محمد عرفان اور اس کے دو نا معلوم ساتھی اس کے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گئے ہیں ۔