مریم نواز کا سونے کا تاج پہنانے پر شیخ طارق رشید اور شیخ ندیم اکبر کا شکریہ، پارٹی کیلئے خدمات کوسراہا
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق ایم این اے شیخ طارق رشید اور امیدوار پی پی 215 شیخ ندیم اکبر نے ملتان آمد پر مریم نوازشریف کو 20 تولے سونے کا تاج پہنایا اس موقع پر مریم نوازشریف نے شیخ طارق رشید اور شیخ ندیم اکبرکا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو سراہا لاکھوںروپے مالیت کا سونے کا تاج لیگی رہنما یوسی چیئرمین 9 امیدوار پی پی 215 شیخ ندیم اکبر نے خصوصی طور پر تیار کرایا تھا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم این اے و امیدوار این اے 155 اور پی پی 215 سے امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ ندیم اکبر نے کہا کہ مریم نواز دختر پاکستان اور پورے پاکستان کے جمہوریت پسند نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔