نوازشریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے طاہر انور واہلہ نے تھانہ سٹی وہاڑی میں درخواست دیدی
وہاڑی(خبر نگار)نائب صدرپی ٹی آئی جنوبی پنجاب چودھری طاہر انور واہلہ نے کہاہے کہ سابق نااہل وزیراعظم نوازشریف نے ممبئی حملوں پرحالیہ بیان دے کرملک وقوم سے غداری کی ہے نوازشریف مودی اورملک دشمن قوتوں کی زبان بول رہے ہیں ۔نوازشریف کے خلاف غداری کامقدمہ درج کیاجائے۔ان کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نوازشریف کی گرفتاری کے فوری احکامات جاری کرے،حکومت نے نوازشریف کے خلاف کاروائی نہ کی توہم سڑکوں پراحتجاج کریں گے،اوریہ احتجاج صرف پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے نہیں ہوگا بلکہ پوری قوم اس احتجاج میں شریک ہوگی ۔بعدازاں چودھری طاہرانورواہلہ کی قیادت میں پی ٹی آئی کے ورکرزکی بہت بڑی تعدادنے ریلی کی شکل میں تھانہ سٹی وہاڑی میں نوازشریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں جبکہ نوازشریف اورانڈیاکے خلاف زبردست نعرہ بازی کی۔