نیا خیبرپختونخواہ فیس بک اور ٹوئٹر پر بن رہا ہے :شیرپائو
پشاور(سی پی پی )قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائونے کہا ہے کہ پی ٹی آئی صوبہ میں تبدیلی تو دور کی بات ہے ، عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کا حساب بھی نہیں دے سکتے، عمران خان کا نیا خیبرپختونخواہ فیس بک اور ٹوئٹر پر بن رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںس ے گفتگو کرتے ہوئیکیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بی آر ٹی میں اپنی نا کامی تسلیم کرنے کے بجائے اس کا نزلہ ودسروں پر گرارہی ہے۔سکندرشیرپائونے کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے اور نیا کے پی کے فیس بک اور ٹوئٹر پر بن رہا ہے جبکہ عملی میدان میں انہوں نے عوام کی بہبود اور صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے کچھ نہیں کیا۔