نوائے وقت کاہنہ کے نامہ نگار مرید سیال پر قاتلانہ حملہ
قصور (نامہ نگار) کاہنہ میں نوائے وقت لاہور کے نامہ نگار مرید سیال قاتلانہ حملہ میں زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مرید سیال اپنی فیملی کیساتھ قصور کے نواحی گائوں بگھیاڑ مار میں کسی رشتہ دار کے گھر تعزیت کے لیے گئے تھے۔ واپسی پر 4 نامعلوم افراد نے ان پر سریا سے حملہ کر دیا جس سے ان کے سر میں چوٹ آئی انہیں فوری طور پر قصور ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ حملہ میں ان کے ساتھ ایک بچی کوثر کا ہاتھ بھی ٹوٹ گیا جبکہ ان کے بیٹے محمد علی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔