کینیڈا ٗ پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے ونی پیگ میں پہلے قائداعظم محمد علی جناح پارک کا افتتاح کردیا
اوٹاوا (این این آئی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے ونی پیگ میں پہلے قائداعظم محمد علی جناح پارک کا افتتاح کردیا۔ پارک کی افتتاحی تقریب میں کینیڈا بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں ہائی کمشنر نے کہا کہ اسکا کریڈٹ مینی ٹوبا میں پاکستانی نژاد کینیڈین متحرک کمیونٹی کو جاتا ہے جو شمالی امریکہ میں پہلے پارک کو قائداعظم کے نام سے منسوب کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔تقریب سے کینیڈا کی ارکان پارلیمان ٹیری ڈوگائڈ اور اقرا خالد نے بھی خطاب کیا اور پارک کو بانی پاکستان سے منسوب کئے جانے پر پر پاکستانی برادری کو مبارکباد دی۔