نوازشریف اور مریم کا بیانیہ دھوکہ دہی کا نمونہ ہے:نیئرحسین بخاری
لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف اورمریم نواز کا یہ بیانیہ دھوکہ دہی کا نمونہ ہے کہ نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ بیٹے سے تنخواہ لینے کا ہر گز نہیں معاملہ بیٹے کے ناجائز اثاثوں کا ہے۔ سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ سوال شریف خاندان کی جناتی معاشی ترقی کا ہے۔