غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے ہوش کے ناخن لیں:توصیف شاہ
لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر توصیف شاہ ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہاہے کہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والے ہوش کے ناخن لیں، پارٹی قائد میاں نواز شریف نے ایسا کوئی جملہ نہیں اکہا جو وطن عزیر کے خلاف ہو۔ محروم معیشت عوام کی خدمت ن لیگ کا عزم اور مشن ہے، غربت اور افلاس کے شکار عوام کی محرومیاں ختم کرکے دم لیں گے،مخالفین کچھ بھی کہیں، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے نہتے کشمیریوں پر قابض بھارتی فوج کی بے رحمانہ فائرنگ قابل مذمت ہے۔