قرآن میں سب سے زیادہ عقیدہ توحید کا تذکرہ ہوا:ریاض نجفی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) وفا ق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرحافظ ریاض نجفی نے کہا ہے کہ قرآن مجید میں سب سے زیادہ ذکرعقیدہ توحید اور اس کے بعد قیامت کا ہوا ہے۔ اگر ہمیں قیامت، جذا اور سزاء کا یقین ہو تو اچھے بندے بن جائیں گے۔ مگرہم میں وہ خوف خدا نہیں، جو بندہ مومن کی صفات میں سے ہوناچاہئے۔ اللہ کی عدالت میں انسان کے اعضاء بھی گواہی دیںگے، ویڈیو بھی ہوگی، فرشتے بھی گواہی دے رہے ہوںگے۔