حضرت فضل شاہ کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی:مجاہد عبدالرسول
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سنی تحریک کے ڈویژنل صدر علامہ مجاہدعبد الرسول خان نے حضرت فضل شاہ کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ساری زندگی غیرت ملی عَلم بلند رکھا وہ اپنے دور کے بہت بڑے محدث نامور فقیہ اور عظیم مصلح تھے آپ نے تفسیرِ فاضلی 7 جلدوں میں عوام الناس کو بہت بڑا تحفہ دیا ہے ۔