قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام‘ وزیر خزانہ بجٹ پر بحث سمیٹیں گے
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)قومی اسمبلی میں مالی سال 2018-19کے مجوزہ بجٹ آج پیر شام وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بجٹ پر بحث سمیٹیں گئے جبکہ ایوان میں چارجڈ اخراجات پیش کئے جائیں گے اور ان پر بحث کے بعد ایوان سے منظور ی لی جائے گی قومی اسمبلی کا اجلاس ج2روز جاری رہے گا۔۔منگل کو مالی سال 2018-19کے مطالبات زراور کٹوٹی کی تحریکوں پر بحث کی جائے گی اور انکو رائے شماری کے ذریعے منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا اجلاس میںمالی سال 2017-18کی ضمنی مطالبات زر پر 15مئی کو بحث کی جائے گی اور اسی دن ان پر ووٹنگ بھی ہوگی۔ سینیٹ کا اجلاس بھی دو روز کے وقفے کے بعد آج سہ پہر منعقد ہو گا جس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے ہو گا