ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپیئن شپ فرینڈز کلب کی شریف ڈوگر میموریل کے خلاف فتح
ملتان(سپورٹس رپورٹر)انٹرکلب ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئین شپ کے چوتھے میچ میں فرینڈز کلب نے شریف ڈوگر میموریل کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔شریف ڈوگر میموریل نے 129 رنزبنائے۔طلحہٰ قیوم 18 سجاد حسین 15 فرحان علی اور امان اللہ نے 14،14 رنزبنائے۔محمود علی 4 رائے عادل 2،رانا شہزاد آغا شکیل اور فیصل علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔فرینڈز کلب نے ہدف 9 وکٹوں پر مکمل کرلیا۔احمد اللہ 31 ،کاشف علی اور آغا شکیل نے 23،23 محمود علی نے 19 رنزبنائے۔سجاد حسین اور فقیر حسین نے 3،3 صفوان حسن 2 مبشر نے ایک وکٹ حاصل کی۔مہمان خصوصی ماجد بٹ اور شیخ حمید تھے۔