سوزوکی اور گدھا گاڑی میں تصادم، بچہ چل بسا
ماتلی( نامہ نگار)ماتلی کے نواحی گائوں تماچی جیھجو کے قریب حیدر آباد روڈ پر سوزوکی وین اور گدھا گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں گائوں ملانا موری کا رہائشی 13سالہ بچہ پرویز رند موقع پر ہی دم توڑ گیا ،جب کہ وین اور گدھا گاڑی میں سوار13بچوں سمیت 16افراد زخمی ہوگئے۔نازک حالت کے سبب 40 سالہ جمن ماچھی 15سالہ الطاف رند اور 16سالہ آصف رند کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا ، جب کہ عاشق ، خادم ، اشرف ، نظام ، علی اصغر ، ساون ، اسلم ،شمشیر، محبوب ، دلشاد ، جاوید رند ، ارشاد علی رنداور علی اکبر سولنگی کو تعلقہ اسپتال ماتلی میں ہی طبی امداد دی گئی ، پولیس نے جائے حادثہ سے وین ڈرائیور دلدار حسین خاصخیلی کو گرفتار کرکے وین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔