رشتے داروں کے ظلم سے نجات دلائی جائے، جاوید شیخ
سکھر(بیورو رپورٹ)گھوٹکی کے گائوں رحموں والی مکین جاوید شیخ اور مسمات صائمہ قریشی نے سکھر میں اپنے رشتہ داروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے سیشن کورٹ سکھر کی عدالت میں اپنی مرضی سے پسند کی شادی ہے شادی سے لڑکی کے رشتہ دار ناراض ہیں شوہر اور سسرالیوں کے دشمن بن گئے ہیں اور میرے شوہر اور اورسسرالیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے ہیں اور گذشتہ رات میرے رشتے داروں نے پولیس کیساتھ ملکرمیرے شوہر کے گھرمیں گھس کر وہاں موجود خواتین بچوں اور مردوں کو تشدد کا کانشانہ بناتے ہوئے گھر میں موجود قیمتی سامان ، مویشی اور موٹرسائیکل اٹھا کر لے گئے ہیں اور جاتے ہوئے میرے رشتے داروں نے ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی ہیں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے نے بالا حکام سے انصاف و تحفظ فراہمی سمیت درج جھوٹے مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔