فیکٹری ایریا پولیس نے ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا
لاہور( نامہ نگار)فیکٹری ایریاپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث کیٹیگری اے کے اشتہاری ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریاپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ نشترکالونی میںڈکیتی کے مقدمات میں ملوث کیٹیگری اے کے اشتہاری ملزم نویدطارق کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کو تھانہ نشترکالونی پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔