ایس ایس پی آپریشنز کا مینار پاکستان جلسہ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور (نامہ نگار) متحدہ مجلس عمل کے مینارپاکستان گراؤنڈ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ایس ایس پی آپریشنز لاہور منتظر مہدی نے ایس پی سٹی علی رضا کے ہمراہ مینار پاکستان جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ، ایس ایس پی آپریشن کوتمام انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ جلسہ کی سکیورٹی کے لئے 6 ایس پیز،13 ڈی ایس پیزسمیت ڈھائی ہزارسے زائد پولیس اہلکار،افسران سمیت دیگر سیکورٹی ایجنسیز کے افسران واہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا ۔ جلسہ گاہ کی سرچ سویپنگ بھی بھی کی گئی تھی اورجلسے سے قبل سٹیج کوبھی چیک کیاگیا ۔تمام افرادکوچیکنگ کے بعد جلسہ گا ہ میںداخل ہونے دیا گیا ۔ پولیس کے علاوہ رضاکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔