نا م نہا د جما عتیں عوام کو نئے جھا نسے دے رہی ہیں ، خا لد مقبول
کراچی(نیو ز رپو رٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حق پرست عوام و کارکنان کو نفرتوں کے بیج بونے کے بجائے محبت کے پھول نچھاور کرنا ہوں گے اور اچھے برے کی تمیز کے ساتھ اجتماعیت کو فروغ دینا ہوگا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد ریذیڈنٹس کمیٹی کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جس میں نارتھ ناظم آبادریذیڈنٹس کمیٹی کی سوسائٹی کے انچارج و دیگر عہدیداران کے علاوہ معززین نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبد القادر خانزادہ ، رکن صوبائی اسمبلی عبد الرئوف صدیقی ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے وائس چیئرمین شاکر علی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچارج عباس جعفری نے بھی پروگرام سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ آج کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے عوام بیوقوف بنانے کیلئے نام نہاد سیاسی و مذہبی جماعتیں نئے جھانسے دے رہی ہیں اور زمینی حقائق کے برخلاف تقریریں اور باتیں کرکے تاریخ کو مسخ کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جو سیاسی جماعتیں اور ان کے رہنما تاریخ کو مسخ کرنے کا گھنائونا عمل کریں وہ کس طرح سے عوام کو ان کے حقوق دلا سکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ ایم کیوایم ہی کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جسے یہاں کے عوام برسوں سے اپنا مینڈیٹ دیتے چلے آرہے ہیں لیکن اس کے باوجود ایم کیوایم کو بدنام کرنے اور اس کی تصویر کو خراب کرنے کیلے نام نہاد سیاسی جماعتیں شروع دن سے ہی سرگرم ہیں اور چاہتی ہے کہ غیر جمہوری طریقے سے کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں پر قبضہ کرکے ایم کیوایم کے مینڈیٹ پر قبضہ کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام ترریاستی طاقت ، دبائو ، ظلم و جبر کے باوجود ایم کیوایم اور اس کی قیادت ڈٹی ہوئی ہے اور ہمیں آئندہ انتخابات میں اپنے اتحاد سے ثابت کرنا ہے کہ ہم لوہے کے چنے ہیں جنہیں چبانا ممکن نہیں ہے ۔
خالد مقبو ل