علی حیدر شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کا میلہ بلوچ یوتھ نے لوٹ لیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)دوسرا آل کراچی علی حیدر شہید یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ بلوچ یوتھ گارڈن نے جیت لیا ۔ بلوچ الیون فٹبال کلبزیر اہتمام ساوتھ مولوی عثمان پارک بھیا باغ گراونڈ لیاری میں کھیلے گئے فائنل میں بلوچ یوتھ یوتھ گارڈن نے ہارٹ فیوریٹ ماریپور بلوچ کو 1-0 سے ہرا کر خوبصورت ٹرافی اور تیسہزار کیش پرائز اپنے نام کر لیا۔ میچ کا واحد اور خوبصورت گول کھیل کے 19 ویں منٹ میں بلوچ یوتھ گارڈن عبداللہ نے کیا اور فائنل میلہ لوٹ لیا ۔کھچاکھچ بھرے گراونڈ میں شائقین فٹبال دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے سے خوب محظوظ ہوئے ماریپور بلوچ کی ٹیم نے گول برابر کرنے کی سر توڑ کوشش کی لیکن بلوچ یوتھ گارڈن کے گول کیپر شکیل سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کہی یقینی گول بچائے۔ عبداللہ فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔ مہمان خصوصی ڈی ایم سی ساوتھ کے ناظم ملک فیاض نے فاتح ٹیم کو ونر ٹرافی اور تیس ہزار کیش رنر ماریپور بلوچ کو رنر
ٹرافی اور پندرہ ہزار کیش انعام دیا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی شفیع محمڈن کے عامر قرار پائے ان کو تینہزار کیش اور گول اسکور کرنے والے کھلاڈی عبداللہ کوہزار روپیئے دیئے گئے ساتھ ہی ملک فیاض نے ڈی ایف اے ساوتھ کے تمام کلبوں کو گرانٹ دینے کا اعلان اور پہلے مرحلے میں ڈی ایم سی سائوتھ کی یوتھ ٹیم اور پھر سائوتھ کی مستقل ٹیم بنانے کا بھی اعلان کیا ۔میچ ریفری یونس لعل میچ کمشنر حاجی اکبر میڈیا کوارڈینیٹر محمد شریف بلوچ تھے ۔