خورشید شاہ کا وادی نیلم حادثہ کے نتیجہ میں جانی نقصان پر دلی دکھ کا اظہار
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سیّد خورشید احمد شاہ نے وادی نیلم میں پل گرنے سے پیش آنے والے حادثہ کے نتیجہ میں جانی نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ میں جوانسال بچوں کی ہلاکت والدین کیلئے گہرے دکھ کا باعث ہے اور اللہ سے دعا ہے کہ وہ ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پل خستہ حالی کا نوٹس نہ لینے والوں کا تعین کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔