سنگاپور کے چنگی ایئر پورٹ نے مسلسل چوتھی مرتبہ دنیا کے بہترین ایئر پورٹ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
سنگاپور (اے پی پی) سنگاپور کے چنگی ایئر پورٹ نے مسلسل چوتھی مرتبہ دنیا کے بہترین ایئر پورٹ کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سنگاپور انٹرنیشنل چنگی ایئر پورٹ کو سکائے ٹریکس ورلڈ ایئر پورٹ ایوارڈز کی طرف سے مسلسل چوتھی مرتبہ دنیا کے بہترین ایئر پورٹ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ مذکورہ ایوارڈ دنیا بھر میں فضائی مسافروں سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی تحقیق کے نتائج کو دیکھتے ہوئے مرتب کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ دنیا کے 39 ایئر پورٹس کے 12 لاکھ فضائی مسافروں سے سروے کیا گیا۔