لاہور (خبرنگار) سیننئر صحافی اور معروف کالم نگار عبدالقادر حسن کی 50سالہ صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گذشتہ روز لاہور جمخانہ کلب میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے علاوہ دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔ ان میں مجید نظامی، مجیب الرحمن شامی، منو بھائی، اے آر خالد، رفیق ڈوگر، اوریا مقبول جان، سہیل وڑائچ، ایاز خان، الطاف حسن قریشی، لطیف چودھری، امتیاز عالم، نصراللہ ملک، قدرت اللہ چودھری، اصغر ندیم سید، رﺅف طاہر، سجاد میر، ظفر اقبال، امجد رﺅف خان، خالد شریف، چودھری خادم حسین، خالد چودھری، ذوالفقار چیمہ، شعیب بن عزیز، ڈاکٹر فتح خان اختر، ڈاکٹر سلیم اختر پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین، میاں فاروق الطاف، سردار نصراللہ دریشک، زاہد نبی ملک، افضال بھولا، شیخ بشیر، نواب مصطفی خان، شریف جنجوعہ، سرفراز شاہ و دیگر نے شرکت کی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024