لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے کسی بھی سرکاری ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈائلسز سنٹر کی سہولت موجود نہیں ہے ۔ جبکہ ایم ایس کے احکامات پر ڈائلسز سنٹر کورات 12بجے کے بعد بند کر دیا جاتا ہے ۔ میو، جنرل، جناح، گنگارام، سروسز، چلڈرن ، لیڈی ایچی سن ، لیڈی ولنگڈن، گلاب دیوی ،کی ایمرجنسیوں میں ڈائلسز کی سہولت موجود ہی نہیں ہے۔ وزیر اعلی نے احکامات جاری کئے تھے کہ ڈائلسز سنٹر 24 گھنٹے آپریشنل رکھے جائیں مگر ہسپتالوں کے ایم ایس نے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے ڈائلسز سنٹرزرات 12بجے بند کروانا شروع کر دیئے ہیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024