لاہورہائیکورٹ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے حفیظ سنٹر کے تاجروں کو دہشتگرد قرار دینے کےخلاف دائر درخواست اعتراض لگاکرواپس کردی ۔
حفیظ سنٹرکے عہدیداروں کی جانب سے لاہورہائیکورٹ میں دائرکی جانیوالی درخواست میں موقف اختیارکیاگیاتھاکہ بھارتی میڈیا نے تاجروں کو دہشتگرد قراردیا تھاحالانکہ تینوں افراد اس وقت حفیظ سنٹرمیں اپنے کاروبار میں مصروف تھے۔ اس واقعہ کے بعد پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے بھی ان سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے لہذا اس پر حکم امتناعی جاری کیاجائے۔ جس پر عدالت نے درخواست پر اعتراض لگاتے ہوئے درخواست گزار کو ترمیمی درخواست داخل کرنے کی ہدایت کی