ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ فرنٹیئر موڑ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ مقتول کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب لیاقت آباد نمبر دو میں چھپن سالہ مختار کو گولیاں مار دی گئیں جو کہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ادھر بنارس پل کے قریب بھی نامعلوم مزمان نے ایک شخص کو قتل کردیا۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے کے بعد شہری شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات
Apr 22, 2024