لاہور (خبر نگار خصوصی) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں گورنمنٹ شیخ سردار گرلز ہائی سکول‘ گڑھی شاہو کی طالبات نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا ۔ سکول کی ٹیچر امت الحفیظ نے کہا کہ نظریہ پاکستان کے بارے میں سکولوں میں بھی پروگرام منعقد کروائے جائیں۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر1کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد سعید شیخ کی قیادت میں پیک سلوشن کالج آف کامرس‘ نزد گول چکر‘ صدر بازار گیا۔ تعلیمی یونٹ نمبر2کوآرڈینیٹر عبدالسلام کی قیادت میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ ہربنس پورہ اور قائد پبلک سکول‘ ہربنس پورہ گیا۔ یونٹ نمبر3کوآرڈینیٹر مزمل حسین کی قیادت میں لیکچر دینے گورنمنٹ جونئیرماڈل ہائی سکول‘ ماڈل ٹاﺅن اور گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ دھلہ لیاقت آباد‘ کوٹ لکھپت گیا۔ یونٹ نمبر4نے اخوان المسلمین گرائمر سکول اور علی گرائمر سکول‘ ڈھولنوال‘لاہور سٹی کا دورہ ندیم رضا شیخ کی قیادت میں کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38