ہسپانوی کلب ایٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیم یوئیفا یورپ فٹبال لیگ میں کامیابی کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، کامیابی کا جشن مناتے ہوئے شائقین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ۔
ایٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیم جرمنی کے شہر ہیمبرگ سے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ پہنچنی تو ائرپورٹ پراس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ہسپانوی پرستاروں کی بڑی تعداد اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ائیرپورٹ پر موجود تھی۔ اس موقع پر شائقین نے فاتح ٹیم کی حمایت میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جبکہ وہ اپنی ٹیم کے حق میں نعرے بھی لگاتے رہے۔ دوسری جانب درالحکومت میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے شائقین اور پولیس کےدرمیان جھڑپوں کے باعث میڈرڈ کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پولیس نے شائقین کو منتشر کرنے کے لئے ربڑ کی گولیاں چلائیں اورآنسو گیس کا استعمال کیا جس سے کچھ شائقین زخمی بھی ہو گئے۔