ہائی سکول بوسن ہٹھاڑ میں داخلہ و شجرکاری مہم : طلباء میں یونیفارم ٗ بستے ٗ کتابیں تقسیم 

Mar 14, 2025

بند بو سن (خبر نگار )گورنمنٹ ہائی سکول بوسن ہٹھاڑ میں "سرکاری سکول۔ معیاری سکول" کے سلوگن کے تحت داخلہ مہم اور شجرکاری مہم کی تقریب منعقد ہوئی، جس کا افتتاح سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کیا۔ مہمان خصوصی سابقہ ایم پی اے ملک شوکت حیات بوسن تھے۔تقریب سے سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ کے وژن کے تحت زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکول میں داخل کرانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ تقریب میں اسلم قیصرانی ڈائریکٹر ایم سی سکولز ملتان، راڈ شاہ محمدڈی ڈی ای او، رانا جاوید مصطفی سابقہ پرنسپل، شہاز انجم اے ای او مرکز بوسن، عارف منظور اے ای او مرکز جھوک وینس، میاں ثمر عباس ہیڈ ماسٹر، ملک محمد اختر، عبدالرحمن جنرل سیکرٹری پی ٹی یو پنجاب اور کاشف شہزاد گروپ نے شرکت کی۔اس موقع پر نئے داخل ہونے والے طلبہ میں یونیفارمز، بستے اور کتابیں تقسیم کی گئیں۔ اس کیساتھ سی ای او ایجوکیشن، ملک شوکت حیات بوسن، رانا جاوید مصطفی اور دیگر معزز مہمانوں نے شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔

مزیدخبریں