موضع مسریوٹ میںچارمبینہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن

Mar 14, 2025

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹرسے)آر ڈی اے کے انفورسمنٹ سکواڈ نے چارمبینہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جن کے خلاف کارروائی کی گئی جو موضع مسریوٹ تحصیل و ضلع راولپنڈی شامل ہیں آر ڈی اے ترجمان کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں ان غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کے سائیٹ دفاتر، روڈ انفراسٹرکچر، مین ہولز اور کنٹینرز  کو مسمار و سر بمہر کر دیا گیا ہے۔ کریک ڈائون کی نگرانی ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضیٰ نے کی، جنہوں نے دھوکہ دہی کے طریقوں سے نمٹنے اور شہریوں کو استحصال سے بچانے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈی جی آر ڈی اے نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کی رہنمائی میں ہم غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خاتمے کے لیے مضبوط انداز اپنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہائوسنگ سکیم مالکان کی جانب سے زمینوں پر ناجائز قبضوں سے متعلق عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے اور زمینوں پر زبردستی قبضے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔  

مزیدخبریں