جھنڈیال واٹر سپلائی سکیم پر سولر سسٹم نصب،سکیم بحال پانی کی فراہمی شروع 

Mar 14, 2025

 فتح جنگ (نامہ نگار) جھنڈیال واٹر سپلائی سکیم کو بجلی کنکشن کٹ جانے سے بند ہو چکی تھی اور اہلیان جھنڈیال کو پانی کی عدم فراہم پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا سابق چیئرمین سردار فتح خان جھنڈیال، سردار تاج محمد خان اور سردار امیر مختیار کی کاوشوں سے ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال اور ایم پی اے چوہدری شیر علی خان کی وساطت سے پی او ایل نے واٹر سپلائی سکیم پر سولر سسٹم نصب کروا کر یہ دیرینہ مسئلہ حل کروا دیا ہے واٹر سپلائی سکیم کا باضابطہ افتتاح چیئرمین سردار فتح خان نے کیا اس موقع پر سردار اسد علی خان،سردار الطاف خان، سردا ر غلام قادر جھنڈیال،سردار ناصر نوید خان، سردار طاہر حسین، سردار خان ملکھ،بابو خداداد خان،سردار ضیغم عباس، سردا ر زوار حسین،سردار شہزاد اکبر بھی موجود تھے چیئر مین فتح خان نے جھنڈیال کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل کروانے پر ملک سہیل خان کمڑیال چوہدری شیر علی خان اور پی او ایل کے چیف ایگزیکٹو ملک شعیب انور کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ ملک سہیل خان کمڑیال اور چوہدری شیر علی خان نے جھنڈیال گاں کی واٹر سپلائی سکیم کی بحالی میں بھر پور اور اہم کردار ادا کیاہے اہل علاقہ اپنے ہر دلعزیز راہنماں کے شکرگزار ہیں جن کی کاوشوں سے ہزاروں کی آبادی کو پانی جیسی اہم سہولت میسر ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ ملک سہیل خان کمڑیال اور چوہدری شیر علی خان اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کو حل کرنے اور انکو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں ۔

مزیدخبریں