جنڈ(نمائندہ نوائے وقت)رمضان المبارک کی مناسبت سے گزشتہ روز افطار پارٹی وڈنر بسلسلہ ایصالِ ثواب راجہ نعیم اختر مرحوم ، راجہ کرم داد مرحوم ، حاجی محمد افضل مرحوم، حافظ عبدالخالق مرحوم، ڈاکٹر میر قادر مرحوم کے لیے جنڈ شہر کی ممتاز بزنس مین وسیاسی سماجی شخصیات راجپوت برادران کیجانب سے راچپوت ہاؤس محلہ گوڑہ جنڈ میں پرتکلف افطار پارٹی وڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیات ۔صحافی برادری اور عوام علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع بابرکت موقع پر راجپوت برادران کی طرف سے اہلِ محلہ کیلیے 2 گلیوں کی کشادگی اور پختگی کی گئی اور جامعہ غوثیہ ضیاء الکرم للبنات جنڈ کیلئے مین سی پیک پر ایک کنال کا پلاٹ عطیہ دیا گیا خصوصی خطاب علامہ پروفیسر حافظ عبد الجلیل نے کرتے ہوئے رمضان المبارک کی فیوض وبرکات پر روشنی ڈالی اوردعا علامہ پیرفاروق احمد میروی دربارعالیہ میرا شریف نے فرمائی دیگر علمائے کرام میں علامہ قاری ابرارحسین قادری علامہ عاشق حسین وارثی اورحاجی محمد حنیف سمیت سیاسی شخصیات منسٹر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے فرزندراجہ محمد سلیمان۔ ابراراحمد ایڈووکیٹ،ملک محمد آصف خان، حاجی ظفراقبال ،سیدعاطف شاہ،حاجی اشتیاق حسین ،حاجی نسیم خان اعوان، غلام شاہ ، قاری عبدا لوحید،سردارسفتین حیدر، سید اسد شاہ، ضیاء قیوم، محمد عمران اور این پی سی کی صحافی برادری واہل علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر راجپوت برادران راجہ بدر نعیم ، راجہ طاہرنعیم ، راجہ عامرنعیم ، راجہ حاجی کامر نعیم ، راجہ عمر نعیم ، راجہ نیر نعیم ، راجہ سردارنعیم اور ڈاکٹر کاشف اللہ نے میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے اورتمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
راجپوت برادران کی جانب سے اہل علاقہ کیلئے افطاروڈنر
Mar 14, 2025