لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان بھر کی ہندو برادری نے ہولی تہوار روایتی جوش و خروش سے منایا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام لاہور کے کرشنا مندر میں ہولی کی تقریب ہوئی۔ مہمانوں کی مٹھائی اور پرساد سے بھی تواضع کی گئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک بورڈ سیف اللہ کھو کھر نے ہندو رہنماؤں کے ہمراہ ہولی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ ڈپٹی سیکرٹری عمر جاوید اعوان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ ملک بھر کے مندروں میں پوجا پاٹ اور تقریبات کا انتظام کیا گیا۔
پاکستان کی ہندو برادری نے ہولی جوش و خروش سے منائی
Mar 14, 2025