ناقص کارکردگی ‘ سستی کا مظاہرہ ‘ متعدد انچارج انویسٹی گیشنز کی سرزنش‘ شوکاز

Mar 14, 2025

لاہور(نامہ نگار)انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرزمیں ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی صدارت میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔کرائم میٹنگ میں لاہور کے تمام تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز نے کی شرکت کی۔محمد نوید نے زیر التواء اور پینڈنگ مقدمات کی پراگرس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ناقص کارکردگی اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے متعدد انچارج انویسٹی گیشنز کی سرزنش اور شوکاز نوٹس جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ فنانشل کرائم میں ملوث اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں۔افسران فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروائیں۔خواتین اور بچوں کے جنسی استحصال سے متعلقہ مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں۔جدید ٹولز، ڈیٹا اینیلسز سمیت آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کا فروغ اولین ترجیح ہے۔سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔

مزیدخبریں