ایف آئی اے کا لاہور پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، 7 ایجنٹس گرفتار 

Mar 14, 2025

لاہور( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی لاہور زون نے گارڈن ٹائون پاسپورٹ آفس پر چھاپے کے دوران 7ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف اے آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں کامران، اللہ دتہ، سفیان، علی رضا آصف، اکرام اور محمد آصف شامل ہیں، ملزمان کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے، ملزمان شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کی مد میں پیسے بٹور رہے تھے۔ایف آئی اے حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر اضافی پیسے ہتھیا رہے تھے ، ملزمان سے ٹوکن، بنک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہونے پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پاسپورٹ مافیا کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں