لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کھلاڑیوں کی خراب کارکردگی یا کچھ اور، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے دی ہنڈرڈ 2025 ٹورنامنٹ کیلئے کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی اپنی جگہ نہ بنا سکا۔ دی ہنڈریڈ سیزن 2025 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی اپنی جگہ نہیں بنا سکا ہے، 45 پاکستانی کھلاڑی ڈرافٹ میں رجسٹرڈ ہوئے تھے، مگر 8 فرنچائزوں میں سے کسی نے بھی اْن میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔نسیم شاہ پاکستان کھلاڑیوں میں سب سے مہنگے ترین ریزرو ایک لاکھ 20 ہزار پاؤنڈز کیساتھ ڈرافٹ میں شامل ہوئے تھے، عماد وسیم اور صائم ایوب نے اپنی ریزرو قیمت 75 ہزار پاؤنڈز رکھی تھی۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی دی ہنڈرڈلیگ کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا
Mar 14, 2025