لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز آج پہلے میچ سے ہوگا۔میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ے کھیلی گئی تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سری لنکن ٹیم سے 0-2سے جیت لی تھی۔ٹی ٹونٹی سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سوزی بیٹس سری لنکن ویمنز ٹیم کو چماری اتھاپتھو لیڈ کریں گی۔
نیوزی لینڈ‘سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائیگا
Mar 14, 2025