پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں سگریٹ کی کھپت میں اضافہ ہو رہا ،ماہرین
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک میں سگریٹ کی کھپت میں اضافہ ہو رہا ہے ،حالیہ برسوں کے دوران اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سگریٹ کی صنعت سے فائدہ کی بجائے، آمدنی اور صحت کے اخراجات بڑھنے سے ملک کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تمباکو کا استعمال کرنے والے سرفہرست ممالک میں سے ایک ہے جو تمباکو کی مصنوعات استعمال کرنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے عالمی سطح پر 7ویں اور ڈبلیو ایچ او کے مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (EMR)میں پہلے نمبر پر ہے۔ایک اندازے کے مطابق ملک میں ہر سال 60 ارب سے زائد سگریٹ کی پیداوار ہوتی ہے لیکن جب ریونیو کی بات آتی ہے تو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ گزشتہ سات سالوں کے دوران ٹیکس وصولی کے تمام اہداف حاصل نہیں ہوئے۔پچھلے سات سالوں کے دوران متعدد تحقیقی مطالعات کے ذریعہ کل نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس میں ایک ایس ڈی پی آئی بھی شامل ہے۔