کراچی میں بارش کا امکان.

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق مارچ کے آخری اور اپریل کے ابتدائی دنوں میں مغربی ہواؤں کے سسٹم اثر انداز ہو سکتے ہیں، 16مارچ کو مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم بلوچستان میں داخل ہو گا۔ موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا ہے کہ یہ سسٹم 23 مارچ تک ملک پر اثر انداز رہے گا، سسٹم کے زیر اثر بلوچستان، سندھ میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔ رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ایک اور مغربی ہواؤں کا سسٹم 24 سے 27 مارچ تک ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے، رمضان کے پہلے عشرے میں ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے کم درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے