کراچی کی تاجر برادری کی نمایاں شخصیات سے آج وزیراعظم کی ملاقات

کراچی کی تاجر برادری کی نمایاں شخصیات آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گی ، جس میں بزنس کمیونٹی کو آئی ایم ایف پروگرام پر اعتماد میں لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کی بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات کو آج ملاقات کیلئے بلا لیا۔بزنس کمیونٹی کی اہم شخصیات کو ملاقات کا پیغام پیر کی شام موصول ہوا، ذرائع نے بتایا ہے کہ کارباری شخصیات کو ممکنہ طور پر آئی ایم ایف پروگرام، معاشی فیصلوں کے اثرات پر اعتماد میں لیا جائے گا۔وزیراعظم معیشت سمیت سیاسی صورتحال پر بھی ممکنہ طور پر اعتماد میں لیں گے، ملاقات میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارسمیت دیگر وزرا کی شرکت بھی متوقع ہے۔ایف پی سی کے صدر عرفان اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے معاشی صورتحال پر مشاورت کیلئے بلایا ہے۔