Waqt News
Thursday | September 28, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی، ویڈیوز سامنے آگئیں
  • مائیکل جیکسن کی ٹوپی 2کروڑ روپے سے زائد میں نیلام
  • پنجاب بھر میں یوم ولادت رسولﷺ کی خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ
  • آئی سی سی نے ورلڈ کپ سے قبل نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی
  • ورلڈکپ میں شرکت سے قبل کپتان بابراعظم نے بیان جاری کردیا

کیا اقتصادی بحران سے چھٹکارا ممکن؟

Mar 14, 2023 8:43 AM, March 14, 2023
  • نعیم قاسم
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
کیا اقتصادی بحران سے چھٹکارا ممکن؟


پاکستان اس وقت شدید معاشی، سماجی، اور سیاسی بحران کا شکار ہے سیاسی کشیدگی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ الامان الحفیظ! مگر صد افسوس کہ ہمارے بزرجمہر وں کے پاس ایسی فہم و فراست کا فقدان ہے۔جس سے ان حالات کو بدلہ جانا ممکن ہو۔ پروفیسر آرتھر لیوس کا کہنا ہے کہ کسی ملک کی اجتماعی معاشی خوشحالی کا انحصار اس کے سیاسی استحکام پر ہے۔جب کسی ملک میں حکومت سیاسی طور پر مستحکم ہو تی ہے اور اسکی معاشی اور کاروباری پالیسیوں میں تسلسل رہتا ہے تو اس ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ ملنے سے قومی آمدنی اور روزگار کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوتا ہے اور ملک میں اجتماعی خوشحالی کا دور دورہ شروع ہو جاتا ہے مگر بدقسمتی سے سیاسی محاذ آرائی اور غیر یقینی حالات کی وجہ سے پچھلے 20 سالوں سے پاکستان کی معیشت ڈرپ پر چل رہی ہے۔ اس ڈرپ اکا نومی میں سونے پر سہاگہ یہ ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے درمیان سیاسی کشیدگی عروج پر ہے اور اس وجہ سے ایک طرف مہنگائی کا عفریت عوام کو کچل رہا ہے تو دوسری طرف سرمایہ کاروں کو کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ نئے پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کریں یا نہ کریں بیرونی سرمایہ کاری نہ ہو نے کے برابر ہے۔ جب سے آئی ایم ایف کی ڈیل تعطل کا شکار شکار ہو ئی ہے، اکتوبر سے لے کر اب تک پاکستان کو دس سے بارہ ارب ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔ بیرونی ترسیلات جو اکتوبر تک 3 ارب ڈالرز کی تھیں، اب ماہوار دو سے سوا دو ارب ڈالرز تک گر گئی ہے۔
ایک طرف سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے نیشنل سکیورٹی خطرے میں دکھائی دے رہی ہے تو دوسری طرف گزشتہ سال پاکستان میں سیلاب نے ہماری زرعی معیشت کو 16 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان کا وسیع علاقہ زیر آب آ گیا تھا زرعی رقبے کی تباہی سے پاکستان میں خوراک کی پیداوار کو بری طرح نقصان پہنچا ہے اور زرعی اشیاءکی رسد میں کمی سے گندم، اور پیاز جیسی بنیادی اشیاءکی قیمتوں میں ہو شر با اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کی معاشی تاریخ کا جائزہ لینے سے پتہ چلتا ہے کہ صرف چار سال چھوڑ کر پاکستان کا تجارتی توازن منفی رہا ہے یعنی درآمدات کی مقدار اور ان کی قدر برآمدات کی مقدار اور قدر سے زائد رہی ہے۔ 
اب صورتحال یہ ہے کہ کہ بہت ساری اشیاءکی درآمد ہماری لائف لائن ہے جیسے پٹرولیم مصنوعات، ادویات، خوردنی تیل اور صنعتوں کے لیے خام مال اور ایل این جی وغیرہ لہٰذا سامان تعیش کی درآمدات کو ڈیوٹی بڑھا کر کنٹرول کرنا ممکن ہے۔ مگر ضروری اشیاءکی درآمدات کو روکنے سے اس ملک میں قحط کی صورتحال پیدا ہو جائے گی ۔کیسے ہم پٹرو ل گیس اور ادویات کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں۔ تجارتی اور مالیاتی خسارے، بیلنس آف پیمنٹ کے مسائل، امراءاور طاقتور سرکاری طبقے کی 17 ارب ڈالرز کی مراعات اور ٹیکسوں کی معافی نے ملک کو ڈیفالٹ کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔
اس وقت پاکستان مجبور ہے کہ کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے لیے کوئی space fiscal حاصل کر لے مگر دیرپا حل کے لیے ضروری ہو گا کہ معیشت کو ری سٹرکچر کیا جائے۔ پراگریسف ٹیکس کی بنیاد پر جس کی جتنی آمدنی زیادہ ہو وہ اتنا ہی زیادہ ٹیکس دے نہ کہ تمام لوگ امیر ہوں یا غریب ایک ہی شرع سے ٹیکس ادا کریں، جیسا کہ پاکستان میں بالواسطہ ٹیکسوں میں غریب تعداد میں زیادہ ہیں اس لیے وہ ایسے ٹیکس زیادہ ادا کر تے ہیں۔ دوسری طرف متوازی معیشت ٹیکس نیٹ سے باہر ہے اور زیادہ تر امراءبراہ راست ٹیکس اپنی آمدنیوں کے مطابق ادا نہیں کرتے ہیں/ ڈالرز کی سمگلنگ کے علاوہ افغانستان اور ایران کے بارڈر کے ذریعے سمگلنگ عام ہے، آگر آج بھی ہماری تقدیر کے سیاہ اور سپید کے مالک اجتماعی بصیرت سے کوئی ایسا متفقہ دیر پا روڈ میپ بنا نے میں کامیاب ہو جائیں تو ہو سکتا ہے کہ ہم آہستہ آہستہ اس گرداب سے نکل جا ئیںاور ملکی آمدنیوں اور آخراجات میں توازن لے آئیں اور وسیع قرضوں کی ڈیٹ سروسنگ، توانائی اور گیس کے شعبوں کے سرکلر ڈیٹ اور خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں، اور غیر ضروری آخراجات اور اٹھارویں ترمیم میں لوپ ہولز کا کوئی حل تلاش کر کے اس ملک کی درست معاشی سمت کا تعین کر نے کے قابل ہو جائیں مگر ابھی تک آئی ایم ایف سے امداد ملنے کی امید بر دکھائی نہیں دے رہی ہے۔گزشتہ 75 سال سے ہمارا وتیرہ ہے کہ ہم بار بار آ ئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں۔ دو تین سال اس کی اصلاحاتی پروگرام پر عمل کرتے ہیں اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے آ ئی ایم ایف کی اصلاحات کو معطل کر دیتے ہیں۔ 2019 کا آئی ایم ایف کا معاہدہ ہم اب تک تین دفعہ توڑ چکے ہیں لہٰذا اب آئی ایم ایف ہمیں ٹف شرائط اور tactics delaying سے دباو¿ میں رکھے ہوئے ہے۔ یہ ہمیں چین سے سی پیک معاہدوں پر سزا دی جا رہی ہے اور کچھ ہمارے حکمرانوں کی نااہلی اور بروقت حالات کا ادراک نہ کرنے کی صلاحیت کی سزا ساری قوم بھگت رہی ہے۔ کارخانے اور فیکٹریاں توانائی کے بحران کی وجہ سے بند نہیں ہو رہی ہیں بلکہ ڈالرز کی قلت کی وجہ سے ضروری سامان کی عدم فراہمی سے بند ہو رہی ہیں اور بیروزگاری دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ سیاسی محاذ آرائی، اور معاشی بحران کے ساتھ بیڈ گورنس نے اس ملک کی بقا اور سالمیت کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے اور قاہد اعظم نے اس ملک کو جو اسلامی ویلفیئر سٹیٹ بنانے کا خواب دیکھا تھا‘ وہ آج دور دور تک شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی، ویڈیوز سامنے آگئیں

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
نعیم قاسم

نعیم قاسم

مشہور ٖخبریں
  • نواز شریف کا "بھولپن"

    Sep 26, 2023
  • سیاسی جماعتوں کی بیانیہ سازی

    Sep 27, 2023
  • خان کے بغیر۔

    Sep 26, 2023
  • دنیا کے امیر ترین شخص کونسا اسمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں؟

    Sep 26, 2023 | 17:02
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی، ویڈیوز سامنے آگئیں

    Sep 27, 2023 | 23:55
  • مائیکل جیکسن کی ٹوپی 2کروڑ روپے سے زائد میں نیلام

    Sep 27, 2023 | 23:44
  • پنجاب بھر میں یوم ولادت رسولﷺ کی خصوصی تقریبات منعقد کرنے ...

    Sep 27, 2023 | 23:33
  • آئی سی سی نے ورلڈ کپ سے قبل نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی

    Sep 27, 2023 | 21:25
  • ورلڈکپ میں شرکت سے قبل کپتان بابراعظم نے بیان جاری کردیا

    Sep 27, 2023 | 21:21
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • سیاسی جماعتوں کی بیانیہ سازی

    Sep 27, 2023
  • مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام

    Sep 27, 2023
  • آرمی چیف کا پیغام، نئی سیاسی جماعت اور میاں نواز ...

    Sep 27, 2023
  • سلسلے رحونیت کے....

    Sep 27, 2023
  • نواز شریف کا "بھولپن"

    Sep 26, 2023
  • 1

    آرمی چیف سے مسیحی برادری کے وفد کی ملاقات

  • 2

    نگران وزیراعظم کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت

  • 3

    چیف جسٹس کا مقدمات میں التواءنہ دینے کا عزم

  • 4

    نگران وزیراعظم اپنی غیرجانبداری ہرگز متاثر نہ ہونے دیں

  • 5

    جعلی ادویات: انسانی زندگیوں سے کھیلنے والوں کو سرعام لٹکایا جائے

  • 1

    بدھ‘ 10 ربیع الاول 1445ھ ‘ 27 ستمبر 2023ئ

  • 2

    منگل‘ 9 ربیع الاول 1445ھ ‘ 26 ستمبر 2023ئ

  • 3

    یکم اکتوبر کو خوشخبری دیں گے۔ وزیر تجارت

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • قہرِ خدا وندی کی کھلی دعوت

    Sep 27, 2023
  • میاں نواز شریف کی واپسی، امکانات، خدشات

    Sep 27, 2023
  • آشوب چشم وائرل انفیکشن۔ مرض قابل علاج

    Sep 27, 2023
  • آئین کیا ہے؟

    Sep 27, 2023
  • عوامی سیاست

    Sep 27, 2023
  • نریندر مودی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا ؟

    Sep 26, 2023
  • جنرل عاصم کا دورہ ترکی

    Sep 26, 2023
  • ناہل اور نا اہل 

    Sep 26, 2023
  •  توقعات اورخدشات!!

    Sep 26, 2023
  • لالہ زار نیل کنٹھ

    Sep 25, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور نبی کریم ﷺکا اسوئہ حسنہ (۱)

  • 2

    حضور نبی کریم ﷺ حضرت حلیمہ کے ہاں

  • 3

    حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    یقین کامل

  • 3

    ایک قوم

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    اور تم خوار ہوئے تارک قرآن ہو کر

  • 2

    فکرِ انساں

  • 3

    ضربِ کلیم

  • 4

    قوم

  • 5

    اقبال اور استعمار سے ماخوذ

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group