وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات شوکت ترین نے کہاہے کہ چیلنجوں کے باوجود طویل عرصے سے زیر التوا ڈھانچہ جاتی مسائل سے نمٹنے اور پائیدار اور جامع نموکے حصول کیلئے حکومت مختلف شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے یہ بات پیرکویہاں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شاکسین چن سے ملاقات میں کہی کی۔ اس موقع پرپاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یانگ یی، سیکرٹری خزانہ اور سینئر افسران بھی موجودتھے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ بینک نے اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور ملک کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو نافذ کرنے میں ہمیشہ پاکستان کی معاونت کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی پیر ظہور قریشی، مسلم لیگ (ن)کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل نیازی کی ملاقات
Mar 14, 2022 | 18:55